Tuesday, 26 November 2019

99 Names of Allah (SWT) Almighty & 99 Names of Holy Prophet (PBUH) - (Arabic & Urdu) Benefits

99 Names of Allah (SWT) Almighty & 99 Names of Holy Prophet (PBUH) - (Arabic & Urdu) Benefits

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

اَللہُ
اللہ کا نام
Allah
(The Name of Allah)

جوشخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ یَا اَللہُ پڑھے گا۔
انشاء اللہ اُس کے دِل سے تمام شکوک وشبہات
دُور ہو جائیں گے۔ اور عزم ویقین کی قوت
نصیب ہوگی۔ جولا علاج مریض بکثرت یَا اَللہُ
کا وِرد رکھے اور اُس کے بعد شفاء کی دُعا مانگے
اُس کو شفائے کامل نصیب ہوگی۔

اَلرَّحْمٰنُ
 بے حد رحم کرنے والا
Ar-Rahman
(The Beneficent)

جوشخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَا رَحْمٰنُ
پڑھے گا۔ اُس کے دِل سے ہر قسم کی سختی
اور غفلت انشاء اللہ دُور ہو جائے گی۔

اَلرَّحِیْمُ
بڑا مہربان
Ar-Raheem
(The Merciful)

جوشخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَا رَحِیْمُ
پڑھے گا۔ تمام دُنیوی آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ اور
تمام مخلوق اُس پر مہربان ہو جائے گی۔ انشاء اللہ

اَلْمَلِکُ
حُقیقی بادشاہ
Al-Malik
(The Sovereign Lord)

جوشخص روزانہ صبح کی نماز کے بعد کثرت سے
یَا مَلِکُ پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ غنی فرما دیں گے۔
انشاء اللہ

اَلْقُدُّوْسُ
بُرائیوں سے پاک ذات
Al-Quddus
(The Holy)

جوشخص روزانہ زوال کے بعد کثرت سے اُس اِسم کو
پڑھے گا۔ انشاء اللہ اُس کا دِل روحانی امراض سے پاک
ہو جائے گا۔

اَلسَّلَامُ
بے عیب ذات
As-Salaam
(The Source of Peace)

جوشخص کثرت سے اُس اِسم کو پڑھتا رہے گا۔ انشاء اللہ
تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ اور جوشخص ۱۱۵ مرتبہ
یہ اِسم پڑھ کر بیمار پردم کرے گا۔ اللہ تعالیٰ اُس کو صحّت
وشفاء عطا فرمائیں گے۔

اَلْمُؤمِنُ
امن وایمان دینے والا
Al-Mu'min
(The Guardian of Faith)

جوشخص کِسی خوف کے وقت ۶۳۰ مرتبہ اُس اِسم کو
پڑھے گا۔ اِنشاء اللہ ہر طرح خوف اور نقصان سے
محفوظ رہے گا۔ اور جوشخص اُس اِسم کو پڑھے
یا لِکھ کر پاس رکھے۔ اُس کا ظاہر اور باطن اللہ تعالیٰ
کی امان میں رہے گا۔

اَلْمُھَیمِنُ
نگہبان
Al-Muhaymin
(The Protector)

جوشخص غسل کرکے دُو رکعت نمازِ پڑھے اور صِدق
دِل سے سو مرتبہ یہ اِسم پڑھے۔ اللہ تعالیٰ اُس کا ظاہر
اور باطن پاک فرما دیں گے۔ اور جوشخص ۱۱۵ مرتبہ
یہ اِسم پڑھے۔ تو انشاء اللہ پوشیدہ چیزوں پر مطلع
ہوگا۔

اَلْعَزِیْزُ
سب پر غالب
Al-Aziz
(The Mighty)

جوشخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ اُس اِسم کو
پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اُس کو معزّر ومُستغنی بنا دیں
گے۔ اور جوشخص نمازِ فجر کے بعد اُکتالیس مرتبہ
اُس اِسم کو پڑھتا رہے۔ وہ انشاء اللہ کِسی کا محتاج
نہ ہوگا۔ اور ذلّت کے بعد عزّت پائے گا۔

اَلْجَبَّارُ
سب سے زبردست
Al-Jabbar
(The Compeller)

جوشخص روزانہ صبح وشام ۲۲۶ مرتبہ اُس اِسم
کو پڑھے گا۔ انشاء اللہ ظالمٰوں کے ظالمٰ وقہر سے
محفوظ رہے گا۔ اور جوشخص چاندی کی اُنگوٹھی
پر یہ اِسم نقش کرا کے پہنے گا۔ اُس کی ہیبت وشوکت
لوگوں کے دِلوں میں انشاء اللہ پیدا ہوگی۔

اَلْمُتَکَبِّرُ
بڑائی اور بزرگی والا
Al-Mutakabbir
(The Majestic)

جوشخص کثرت سے اُس اِسم کا ورد رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ
اُسے عزّت اور بڑائی عطا فرمائیں گے۔ اور اگر ہر کام کی
ابتداء میں بکثرت یہ اِسم پڑھے۔ تو انشاء اللہ اُس میں
وہ کا میاب ہوگا۔

اَلْخَالِقُ
پیدا کرنے والا
Al-Khaliq
(The Creator)

جوشخص سات روز تک متواتر سو مرتبہ اُس اِسم
کو پڑھے گا۔ انشاء اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے
گا۔ اور جوشخص ہمیشہ اَلْخَالِقُ پڑھتا رہے۔ تو اللہ
پاک ایک فرشتہ پیدا کر دیتے ہیں۔ جو اُس کی طرف
سے ہمیشہ عبادت کرتا ہے۔ اور اُس سے اُس کا چہرہ
مُنور رہتا ہے۔

اَلْبَارِئُ
جان ڈالنے والا
Al-Bari
(The Evolver)

اگر بانجھ عورت سات روز روزے رکھے اور پانی
سے افطار کرنے کے بعد اُکیس مرتبہ اَلْبَارِئُ اَلْمُصَوّرُ
پڑھے۔ تو انشاء اللہ اُسے اولادِ نرینہ نصیب ہوگی۔


اَلْمُصَوّرُ
تصویر بنانے والا
Al-Musawwir
(The Fashioner)

اگر بے اولادِ عورت اُس اِسم مبارک پر اُس طرح عمل
کرے کہ سات روزے رکھے اور ہر روز افطار کے
(وقت اِن تین ناموں کو (یعنی یَا خَالِقُ۔ یَا بَارِئُ۔ یَا مُصَوّرُ
اُکیس مرتبہ پڑھ کر ایک گلاس پانی پردم کرے اور اُس
پانی سے افطار کرے تو اُسے اولادِ حاصل ہوگی۔
انشاء اللہ

اَلْغَفَّارُ
در گزر اور پُردہ پوشی کرنے والا
Al-Ghaffar
(The Forgiver)

جوشخص نمازِ جمعہ کے بعد سو مرتبہ اُس اِسم کو
پڑھے گا۔ انشاء اللہ اُس پر مغفرت کے آثار ظاہر
ہونے لگیں گے۔ اور جوشخص نمازِ عصر کے
بعد روزانہ یَا غَفَّارُ اَعْفَرْلِیٰ پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اُس
کو بخشنے ہوئے لوگوں کے زمرہ میں داخل
کریں گے۔

اَلْقَھَّارُ
سب کو اپنے قابو میں رکھنے والا
Al-Qahhar
(The Subduer)

جوشخص دُنیا کی محبّت میں گر فتار ہو۔ وہ
کثرت سے اُس اِسم کو پڑھے تُو دُنیا کی محبّت
اُس کے دِل سے انشاء اللہ ہو جائے گی۔ اور اللہ
کی محبّت پیدا ہو جائے گی۔

اَلْوَھَّابُ
سب کچھ عطا کرنے والا
Al-Wahhab
(The Bestower)

جوشخص فقر وفاقہ میں گر فتار ہو۔ وہ کثرت سے
اُس اِسم کو پڑھا کرے۔ یالِکھ کر اپنے پاس رکھے
یا چاشت کی نماز کے آخری سجّدہ میں چالیس مرتبہ
یہ اِسم پڑھا کرے۔ تُو اللہ تعالیٰ فقر وفاقہ سے انشاء اللہ
اُس کو حیرت انگیز طریق سے نجات دُیں گے۔ اور اگر
کوئی خاص حاجب دُرپیش ہو۔ تو گھر یا مسجّد کے صحن
میں تین بار سجّدہ کرکے ہاتھ اُٹھائے اور سو مرتبہ یہ
اِسم پڑھے۔ انشاء اللہ حاجت پوری ہو جائے گی۔

اَلرَّزَّاقُ
سب بڑا روزی دُینے والا
Ar-Razzaq
(The Provider)

جوشخص نمازِ صبح سے پہلے اپنے مکان کے چاروں
کو نُوں میں دس مرتبہ یہ اِسم پڑھ کر دم کرے گا۔ اللہ
تعالیٰ اُس پر رزق کے دروازے کھول دیں گے۔ اور بیماری
ومفلسی اُس کے گھر نہ آئے گی۔ (دُاہنے کو نہ سے شروع
(کریں۔ اور منہ قبلہ کی طرف رکھے۔

اَلْفَتَّاحُ
بہت بڑا مشکل کشا
Al-Fattah
(The Opener)

جوشخص نمازِ فجر کے بعد دُو نوں ہاتھ سینہ پر باندھ
کر ستر مرتبہ یَا فَتَّاحُ پڑھا کرے گا۔ انشاء اللہ اُس کا
دِل نور ایمان سے مُنور ہو جائے گا۔

اَلْعَلِیْمُ
بہت وسیع علم والا
Al-Aleem
(The All-Knowing)

جوشخص کثرت سے یَا عَلِیْمُ کا ورد کرے گا۔ اللہ تعالیٰ
اُس پر انشاء اللہ علم ومعرفت کے دُروازے کھول دُیں
گے۔

اَلْقَابِضُ
رُوزی تنگ کرنے والا
Al-Qabiz
(The Constrictor)

جوشخص روٹی کے چار یقموں پر اُس اِسم کو لِکھ کر
چالیس دن تک کھائے۔ بُھوک۔ پیاس۔ زخم اور دُرد وغیرہ
کی تکالیف سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا۔

اَلْبَاسِطُ
رُوزی کشادہ کرنے والا
Al-Basit
(The Expander)

جوشخص نمازِ چاشت کے بعد آسمان کی جانب ہاتھ اُٹھا
کر روزانہ دس مرتبہ اُس اِسم کو پڑھے گا۔ اور مُنہ پر ہاتھ
پھیرے گا۔ اللہ تعالیٰ اُسے انشاء اللہ غنی بنا دیں گے۔ اور وہ
کبھی کسی کا محتاج نہ ہوگا۔

اَلْخَافِضُ
پست کرنے والا
Al-Khafiz
(The Abaser)

جوشخص روزانہ پانچ سو مرتبہ یَا خَافِضُ پڑھا کرے۔ اللہ
تعالیٰ اُس کی حاجتیں انشاء اللہ پُوری اور مشکلات دُور
فرما دُیں گے۔ اور جوشخص تین روزے رکھے اور چوتھے
روز ایک جگہ بیٹھ کر ستر بار اَلْخَافِضُ پڑھے۔ تو انشاء اللہ
دُشمن پر فتیحاب ہو۔

اَلرَّافِعُ
بُلند کرنے والا
Ar-Rafi
(The Exalter)

جوشخص ہر مہینہ کی چو دھویں رات کو آدھی رات میں
سو مرتبہ اَلرَّافِعُ پڑھے۔ تو اللہ تعالیٰ اسے انشاء اللہ مخلوق
سے بے نیاز اور تُونگر بنا دُیں گے۔

اَلْمُعِزُّ
عزّت دینے والا
Al-Muiz
(The Honorer)

جوشخص پیریا جمعہ کے دن بعد مغرب چالیس مرتبہ یَا مُعِزُّ
پڑھا کرے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو لوگوں میں انشاء اللہ با عزّت
اور با وقار بنا دُیں گے۔

اَلمُذِلُّ
ذِلّت دینے والا
Al-Muzil
(The Dishonorer)

جوشخص پچھتر بار یَا مُذِلُّ پڑھ کر سر بسجود ہو کر دُعا کرے
گا۔ اللہ تعالیٰ اُس کو حاسدوں۔ ظالمٰوں اور دشمنوں کے شرسے
محفوظ رکھیں گے۔ اور اگر کوئی خاص دُشمن ہو۔ تُو سجّدہ میں
اُس کا نام لے کرکہے: اے اللہ! فلاں ظالمٰ یا دُشمن کے شرسے
محفوظ رکھ۔ اور دُعا کرے۔ انشاء اللہ قبول ہوگی۔

اَلسَّمِیْعُ
سب کچھ سُننے والا
As-Sami
(The All-Hearing)

جوشخص جمعرات کے دن چاشت کی نمازِ کے بعد پانچ سو
یا سو یا پچاس مرتبہ یَا سَّمِیْعُ پڑھے گا۔ انشاء اللہ اُس کی
دُعائیں قبول ہوں گی۔ لیکن دُوران عمل (دُرمیان میں) کسی
سے بات ہر گزنہ کرے۔ اور جوشخص جمعرات کے دِن فجر
کی سنتوں اور فرضوں کے دُرمیان سو مرتبہ پڑھے گا۔
اللہ تعالیٰ اُس کو نظر خاص سے انشاء اللہ نُوازیں گے۔

اَلْبَصِیْرُ
سب کچھ دُیکھنے والا
Al-Baseer
(The All-Seeing)

جوشخص نمازِ جمعہ کے بعد سو مرتبہ یَا بَصِیْرُ پڑھا کرے
گا۔ اللہ تعالیٰ اُس کی نگاہ میں انشاء اللہ روشنی اور دِل میں
نُور پیدا فرما دُیں گے۔

اَلْحَکَمُ
حَاکِم مطلق
Al-Hakam
(The Judge)

جوشخص آخرِ شب میں ۹۹ مرتبہ با وضو یہ اِسم پڑھے گا۔
اللہ تعالیٰ اُس کے دِل کو انشاء اللہ محلِ اسرار وانوار بنا دُیں
گے۔ اور جوشخص جمعہ کی رات میں یہ اِسم اُس قدر پڑھے
کہ بے حال اور بے خود ہو جائے۔ تُو اللہ تعالیٰ اُس کے قلب
کو انشاء اللہ کشف والہٰام سے نُوازیں گے۔

اَلْعَدْلُ
سترپا اُنصاف
Al-Adl
(The Just)

جوشخص جمعہ کے دُن یا جمعہ کی رات میں روٹی کے بیس
ٹکڑوں پر اَلْعَدْلُ لِکھ کر کھائے گا۔ اللہ تعالیٰ مخلوق کو اُس
کے لئے اِنشاء اللہ مسخّر فرما دُیں گے۔

اَللَّطِیْفُ
بڑا لطف اور کرم کرنے والا
Al-Lateef
(The Subtle One)

جوشخص ۱۳۳ مرتبہ یَا لَّطِیْفُ پڑھا کرے۔ اِنشاء اللہ اُس کے
رزق میں برکت ہوگی۔ اور اُس کے سب کام بخوبی پورے ہوں
گے۔ اور جوشخص فقر اور فاقہ۔ دُکھ۔ بیماری۔ تنہائی اور کسمپرسی
یا کسی اور مصیبت میں گرفتار ہو۔ وہ اُچھی طرح وضو کرکے دُوگانہ
نمازِ پڑھے۔ اور اپنے مُقصد اور مطلب کو دِل میں رکھ کر سو مرتبہ
یہ اِسم پڑھے گا۔ اِنشاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔

اَلْخَبِیْرُ
باخبر اور آگاہ
Al-Khabeer
(The Aware)

جوشخص سات روزِ تک بکثرت یہ اِسم پڑھے گا۔ اِنشاء اللہ
اُس پر پوشیدہ راز ظاہر ہونے لگیں گے۔ اور جوشخص
خواہشات نفسانی میں گرفتار ہو۔ وہ بکثرت اُس اِسم کا ورد
کرے۔ اِنشاء اللہ ان سے رہائی نصیب ہوگی۔

اَلْحَلِیْمُ
بڑا بردبار
Al-Haleem
(The Forbearing One)

جوشخص اُس اِسم کو کا غذ پر لِکھ کر پانی سے دُھو کر
جس چیز پر اُس پانی کو چھڑ کے یا مَلے گا۔ اِنشاء اللہ
اُس میں خیر اور برکت ہوگی۔ اور آفتوں سے وہ چیز
سے محفوظ رہے گی۔

اَلْعَظِیْمُ
بڑا بزرگ
Al-Azeem
(The Great One)

جوشخص بکثرت اُس اِسم کا وِرد رکھے گا۔ اِنشاء اللہ اُسے
عزّت اور عظمت نصیب ہوگی۔

اَلْغَفُوْرُ
بہت بخشنے والا
Al-Ghafoor
(The All-Forgiving)

جوشخص بکثرت اُس اِسم کا وِرد رکھے گا۔ اِنشاء اللہ اُس
کی تمام تکالیف اور رنج وغم دُور ہو جائیں گے۔ اور مال
اور اولادِ میں برکت ہوگی۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔ کہ
جوشخص سجدہ میں تین مرتبہ یَا رَبّ اَعْفَرْلِیٰ کہے گا۔
اللہ تعالیٰ اُس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دُیں گے۔

اَلشَّکُوْرُ
قدرِ دان
Ash-Shakoor
(The Appreciative)

جوشخص معاشی تنگی یا کِسی اور دُکھ درد۔ رنج وغم
میں متبلا ہو۔ وہ اکتالیس مرتبہ اُس اِسم کو روزانہ
پڑھے۔ اِنشاء اللہ اُس سے رہائی نصیب ہوگی۔

اَلْعَلِیُّ
بہت بلند والا
Al-Ali
(The Most High)

جوشخص ہمیشہ اُس اِسم کو پڑھتا رہے۔ اور
لِکھ کر اپنے پاس رکھے۔ اُسے رتبہ کی بلندی
اور خوشحالی اور مقصد میں کا مرانی نصیب
ہوگی۔

اَلْکَبِیْرُ
بہت بڑا
Al-Kabeer
(The Most Great)

جوشخص اپنے عہدہ سے معزّول ہوگیا ہو۔ وہ
سات روزے رکھے۔ اور ایک ہراز مرتبہ یَا کَبِیْرُ
پڑھے۔ وہ اِنشاء اللہ اپنے عہدہ پر بحال ہو جائے
گا۔ اور اُس کو بزرگی اور برتری نصیب ہوگی۔

اَلْحَفِیْظُ
سب کا محافظ
Al-Hafeez
(The Preserver)

جوشخص کثرت سے یَا حَفِیْظُ کا وِرد رکھے گا۔
اور لِکھ کر اپنے پاس رکھے گا۔ وہ اِنشاء اللہ
ہر طرح کے خوف اور خطر اور نقصان اور ضرر
سے محفوظ رہے گا۔

اَلْمُقِیْتُ
سب کو روزی اور توانائی دینے والا
Al-Muqeet
(The Maintainer)

جوشخص خالیٰ آب خورے میں سات مرتبہ یہ اِسم
پڑھ کر دم کرے۔ اور اُس میں خود پانی پیےِ یا کسی
دُوسرے کو پُلائے یا سُونگھے۔ تُو اِنشاء اللہ اُس سے
اُس کا مقصد پورا ہوگا۔

اَلْحَسِیْبُ
سب کے لئے کفایت کرنے والا
Al-Haseeb
(The Reckoner)

جس شخص کو کِسی بھی شخص یا چیز کا ڈر ہو۔
وہ جمعرات سے شروع کرکے آٹھ روزِ تک صبح
وشام ستر مرتبہ حَسْبِیَ اللہُ الْحَسِیْبُ پڑھے۔ وہ
اِنشاء اللہ ہر چیز کے شرسے محفوظ رہے گا۔

اَلْجَلِیْلُ
بڑے اور بلند مرتبہ والا
Al-Jaleel
(The Sublime One)

جوشخص مشک وز عفران سے اُس اِسم کو لِکھ
کر اپنے پاس رکھے گا۔ اور بکثرت یَا جَلِیْلُ کا ورد
رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ اُس کو اِنشاء اللہ عزّت اور
عظمت اور قدر اور منزلّت عطا فرمائیں گے۔

اَلْکَرِیْمُ
بہت کرم کرنے والا
Al-Kareem
(The Generous One)

جوشخص روزانہ سوتے وقت یَا کَرِیْمُ پڑھتے
پڑھتے سو جایا کرے۔ اللہ تعالیٰ اُس کو علماء
اور صلحاء میں عزّت نصیب فرما ئیں گے۔

اَلرَّقِیْبُ
بڑا نگہبان
Ar-Raqeeb
(The Watchful)

جوشخص اپنے اُہل وعیال اور مال ومنال پر
سات مرتبہ اُس اِسم کو پڑھ کر روزانہ دِم
کیا کرے۔ اور یَا رَقِیْبُ کا وِرد رکھے۔ اِنشاء
اللہ وہ سب آفتوں سے محفوظ رہے گا۔

اَلْمُجِیْبُ
دُعائیں سُننے اور قبول کرنے والا
Al-Mujeeb
(The Responsive)

جوشخص کثرت سے یَا مُجِیْبُ پڑھا کرے۔ اِنشاء
اللہ اُس کی دُعائیں بارگاہِ خدا وندی میں قبول
ہونے لگیں گے۔